ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  بی جے پی ریت کی غیر قانونی نکاسی میں ملوث : محی الدین باوا 

 بی جے پی ریت کی غیر قانونی نکاسی میں ملوث : محی الدین باوا 

Thu, 17 Sep 2020 12:17:51    S.O. News Service

منگلورو، 17؍ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو نارتھ کے سابق رکن اسمبلی بی اے محی الدین باوا نے بی جے پی پر ضلع میں ڈھرلے سے ریت کی غیر قانونی کانکنی میں ملوث ہونے کا الزام  عائد کیا۔ 

منگلورو پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا  نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بڑے پیمانے پر ریت کی غیر قانونی کانکنی میں بی جے پی کا بھی ہاتھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رکن اسمبلی بھارت شیٹی خاموش ہیں اور اس غیر قانونی ریت کانکنی کے خلاف کوئی کارروا ئی نہیں کررہیں۔ جواڈیار، مینا کالیا، بیکامپڈی ، تنیر بھاوئی، نیارکدرو اور دیگر کئی مقامات  پر جار ی ہے ۔

کانگریس قائد نے دعویٰ کیا کہ یہ واضح ہے کہ بی جے پی کارکنان ، سی آر زیڈ اور غیر سی آر زیڈ دونوں علاقوں میں ریت کی غیر قانونی نکاسی میں ملوث ہیں۔ ایک ایسے وقت جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعمیری سرگرمیاں تقربیاً ٹھپ ہوچکی ہیں، یہ غیر قانونی سرگرمی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریت کی قیمت بڑھ کر 18،000 فی ٹرک ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے اطلاع دی کہ یہ مسئلہ انہوں نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجندر کے سامنے اٹھایا اور ان سے فوری کارروائی کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ریت کی غیر قانونی نکاسی کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا تو کانگریس اس وقت تک بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی جب تک کہ حکام حرکت میں آکر اسے رکوا نہ دیں۔ محی الدین باوا نے یہ انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں لوک آیوکتہ میں شکایت درج کی جائے گی۔ 


Share: